6 فروری 2015 - 10:03
ملک ریاض کا میٹرو بس منصوبے کیلئے سندھ حکومت کو 42 ارب روپے قرضہ دینے کا اعلان

بحریہ ٹاؤن میٹرو بس منصوبے کیلئے سندھ حکومت کو 42 ارب روپے قرضہ دے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  سابق صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سمیت تمام کیبنٹ ممبران اور بحریہ ٹاؤن ٹیم کے افسران کا خصوصی اجلاس ہوا، جس میں میٹرو بس کراچی کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے تمام معالات پر اتفاق رائے کرتے ہوئے اس کو جلد از جلد شروع کرنے فیصلہ کیا گیا۔ لاہور اور اسلام آباد کی میٹرو بس کی طرز پر کراچی میٹرو بس 54 کلومیٹر طویل ہے، جو سپر ہائی وے سے ٹاور اور سپر ہائی وے سے ایئرپورٹ براستہ ملیر کینٹ، 2 روٹس پر مبنی ہے۔ اس منصوبے کی کل لاگت 70 ارب روپے ہے، جس میں سے 42 ارب روپے بحریہ ٹاؤن 15 سال کے قرضے کے طور پر سندھ حکومت کو دے گا۔ اس سلسلے میں بحریہ ٹاؤن سندھ حکومت کے مابین جلد ایک معاہدے پر دستخط ہوں گے اور بقیہ 20 ارب روپے سندھ حکومت وفاقی حکومت سے مانگے گی، اور 8 ارب روپے سندھ حکومت اپنے بجٹ سے اس منصوبے کیلئے مختص کرے گی۔

گزشتہ 3 ماہ میں اس منصوبے کا ڈیزائن مکمل کیا جا چکا ہے اور (ای آئی اے) environmental منظوری بھی حاصل ہو چکی ہے، اس منصوبے کیلئے ڈائیوو سے یاداشت پر بھی طے پا چکی ہے۔ معاہدے کی رو سے اس میٹرو بس پروجیکٹ میں hybrid ڈائیوو بسیں چلنے کے ساتھ ساتھ تمام تر آپریشنل معاملات بھی ڈایؤ کمپنی خود سنبھالے گی جو اس کی بہترین سروس کی ضمانت ہوگی۔ حکومت سندھ اور بحریہ ٹاؤن کے معاون کیساتھ ملکی ترقی اور پبلک انسٹرکچر کی تعمیر میں یہ منصوبہ ایک تاریخی عملی کردار ادا کرے گا۔ جس سے صوبہ سندھ بلخصوص کراچی کے شہری کئی نسلوں تک مستفید ہوسکیں گے اور یہ منصوبہ اس خطے کی ترقی و خوشحالی کی روشن باب ثابت ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲